Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

    گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

    گروپ کیپٹن کو شہید کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ,گرفتار ملزم کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

    ملزم کے خاتون کے ساتھ موٹرسائکل پر جانے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ملزم کود کان سے کپڑے تبدیل کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم سعد عباسی تھانہ کھنہ کی حدود بند کھنہ روڈ کا رہائشی ہے۔ملزم کی عمر 20 سال جبکہ تعلیم میٹرک ہے۔ملزم الیکٹرانک کی دکان پر بطور سیلز مین بھی کام کرتا رہا تھا۔ملزم زبردستی لڑکی کو ساتھ لے کر جانا چاہتا تھا اس پر اس نے انکار کیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی اور ملزم کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی تھی،گروپ کیپٹن ملزم اور لڑکی کے درمیان ہونے والی ہاتھاپائی کی وجہ سے رکا،گروپ کیپٹن نے ملزم کو لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے سے روکا جس پر ملزم طیش میں آ گیا تھا،ملزم نے گاڑی میں سوار گروپ کیپٹن پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیاتھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی موقع پر پہنچے۔ایس پی سٹی کی سربراہی میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

  • بھارت ہندوتوا راج کی لپیٹ میں،  نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش

    بھارت ہندوتوا راج کی لپیٹ میں، نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش

    مودی کے زیرِ اثر بھارت ہندوتوا راج کی لپیٹ میں آ چکی ہے

    دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہو چکا ہے،مودی حکومت نے بھارتی شہریوں کا آئینی حق چھین کر اپنی جھوٹی جمہوریت کا پول کھول دیا.مودی نے بھارتی عوام کا سامنا کرنے کے بجائے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا سیاسی وجود ہی مٹا دیا.اقتدار میں رہنے کیلئے مودی بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہا ہے،دی جاپان ٹائمز کے مطابق مودی نے ریاستی قوانین اور اداروں کا غلط استعمال کر کے ووٹروں کو ہی تبدیل کردیا،مودی نواز الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں بڑی تبدیلی کی،فرانسیسی سیاسی ماہر جائلز ورنیئر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں اچانک تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہے،مودی حکومت اب تک 9 صوبوں میں ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز خارج کر چکی ہے،مغربی بنگال میں ووٹ کا حق کھونے والے لوگ کسی بھی قسم کی سرکاری سہولت کے اہل نہیں رہے،

  • بھارتی ریاست منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر ،مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں مکمل ناکام

    بھارتی ریاست منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر ،مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں مکمل ناکام

    بھارتی ریاست منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر سامنے آئی ہے

    مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں مکمل ناکام ہے،مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث ریاست منی پورمیں نسلی فسادات پھوٹ پڑے،،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں پھر تشدد بھڑک اٹھا،نامعلوم حملہ آوروں نے3مقامات پر20گھروں کو آگ لگادی،شرپسندوں نے کوکی کے سرحدی گاؤں فائمول کو نذرِ آتش کردیا،جوابی کارروائی میں ناگا قبائل کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا،آتشزدگی کے ان واقعات میں فائمول گاؤں کے 15گھرمکمل جل گئے، آتشزدگی سے ناگابرادری کے 7گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،حملہ آوروں نے ضلع کامجونگ میں تانگکھول ناگا بستی میں 7گھروں کو آگ لگادی

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق منی پور میں فسادات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور نقل مکانی مودی سرکار کی بدترین ناکامی ہے،پروفیسر اجائیلیو نیومائی مودی حکومت کی غفلت سے اٹھنے والا تنازع نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے،

  • افغانستان میں طالبان رجیم تقسیم کا شکار

    افغانستان میں طالبان رجیم تقسیم کا شکار

    افغانستان میں طالبان رجیم تقسیم کا شکارہو چکی ہے

    طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس ہو گئے،افغان رجیم کے اندرونی خلفشار اور بگڑتی سکیورٹی صورتحال امن و استحکام کا بیانیہ بےنقاب ہو گیا،افغان طالبان رجیم عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ،طالبان رجیم اہم افغان کمانڈرز کو بھی تحفظ فراہم نہ کر سکی،ننگرہار کے ضلع چپرحار میں افغان طالبان کے مقامی کمانڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،دی افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغان طالبان نے کمانڈر کے سگے بھائی کو ہی گرفتار کر لیا ،مقتول کمانڈر کی شناخت مسافر کے نام سے ہوئی ہے ،مقتول کمانڈر چھٹی گزارنے کے لیے اپنے گھر گیا تھا، جہاں اسے قتل کر دیا گیا، ماہرین کے مطابق افغان طالبان کمانڈرز پر حملوں کے بڑھتے واقعات داخلی اختلافات کی عکاس ہے،افغان طالبان رجیم کو اندرونی بغاوت، حملوں اور سکیورٹی بحران جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،

  • چکوٹھی سیکٹرکے باشعورعوام نے کالعدم کمیٹی کی لاک ڈاون  کال مسترد کردی

    چکوٹھی سیکٹرکے باشعورعوام نے کالعدم کمیٹی کی لاک ڈاون کال مسترد کردی

    چکوٹھی سیکٹرکے باشعورعوام نے کالعدم کمیٹی کی لاک ڈاون کال مسترد کردی

    آزادجموں و کشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی ہر طبقہ فکر کی طرف سے واضح طور پر مسترد کر دی گئی،چکوٹھی سیکٹرکے محب وطن تاجروں سمیت تمام افراد نے انتشاری کمیٹی کی لاک ڈاؤن کال کومستردکردیا،چکوٹھی اور گردونواح میں معمولات زندگی جاری ، شہری دکانوں سے روزمرہ کی خریداری کرتے دیکھے گئے،چکوٹھی بازار کے تاجروں نے پاکستان اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجہ قاصد کی قیادت میں اجلاس منعقد کیا، تاجروں نے انتشاری کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ،ماہرین کے مطابق لاک ڈاون کو مسترد کرناظاہر کرتا ہے کہ کشمیری عوام اس انتشاری ٹولے کو پہچان چکے ہیں

  • پاکستان میں سکھ برادری کے دھرم شالا کی گرنے والی دیوار کی دوبارہ تعمیر کا اعلان

    پاکستان میں سکھ برادری کے دھرم شالا کی گرنے والی دیوار کی دوبارہ تعمیر کا اعلان

    پاکستان کے تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے قائدین نے ہندوستان کا بے بنیاد پروپیگنڈا زمین بوس کر دیا۔پاکستان میں بین المذاہب رواداری کی عظیم مثال ، فاروق آباد کی دھرم شالہ کی تعمیر نو اور اس کی اصل حالت میں باقی رکھنے کا متفقہ اعلان کر دیا گیا،سکھ برادری کی دھرم شالہ جس کی دیوار خستہ حالت کی وجہ سے گر گئی تھی ،اس کی باہمی تعاون سے تعمیر نو اور اس کی اصل حالت میں باقی رکھنے کا متفقہ اعلان کیا گیا

    گزشتہ چند روز سے ہندوستان بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ فاروق آباد شیخوپورہ میں سکھ برادری کے گوردوارے کو پاکستانیوں نے گرا کر قبضہ کر لیا ہے جبکہ حقیقتِ یہ ہے کہ یہ دھرم شالہ بیٹھک گزشتہ قیامِ پاکستان سے پہلے کی جس حالت میں تھی، اسی طرح قائم ہے اور اس کی ایک دیوار خستہ حال ہونے کی وجہ سے گر گئی تھی جس کو آج پاکستان کے تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے قائدین نے جا کر دوبارہ تعمیر کے لیے افتتاح کر دیا،قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ تمام مسلم مکاتبِ فکر کے قائدین مولانا زاہد محمود قاسمی ، حافظ مقبول احمد، علامہ غلام مصطفیٰ حیدری ، مولانا فاروق اعظم، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سلمان عصری ، مولانا شاہد سعیدی، مسیحی قائدین بشپ کامران ، پنڈت لال ، سردار پلوندر سنگھ، سردار رنجیت سنگھ گیانی، سردار امر جیت سنگھ، سردار گلاب سنگھ، سردار جکرن سنگھ، انجمن تاجران فاروق آباد کے صدر شیخ شہزاد انجم نے آج فاروق آباد کا دورہ کیا اور یہ اعلان کیا کہ دھرم شالہ جس طرح دیوار کے گرنے سے پہلے تھی، اسی طرح باقی رہے گی اوگرے ہوئے حصے کی تعمیرِ نو ہوگی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر مختلف مذاہب، مسالک کے لوگ رہتے ہیں ،کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی دوسرے کی عبادتگاہ،مقدسات کی توہین کرے یا قبضہ کرے،حکومت پاکستان اپنا واضح مؤقف رکھتی ہے، دھرم شالہ، بیٹھک کا ریکارڈ حکومت پاکستان کے پاس موجود ہے، جب ہمارےعلم میں آیا کہ دیوار گری ہے،جس طرح یہ بلڈنگ تھی اسی طرح رہے گی، کسی کو حق نہیں کہ اس پر قبضہ کرے، بطور مسلمان تمام علما جو آج آئے ہیں میں سب کا شکر گزار ہوں،مسیحی برادری کا بھی شکر گزار ہوں، یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ جو دیوار گری ہم خود بنائیں گے،نہ اضافہ کرنے دیں گے نہ کمی کرنے دیں گے،ہم بھی اسی لئے آئےہیں کہ سکھ برادری کو بتا دیں کہ کسی کو املاک یا عبادتگاہ پر قبضے کا حق نہیں، اس ملک کے آئین نے جتنا حق ہمیں دیا انہیں بھی حق حاصل ہے، پاکستان کے تمام مسالک اور مذاہب کے قائدین نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور پاکستان میں غیر مسلموں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ دنیا میں کہیں نہیں ہیں۔ پاکستان کے مسلمان اپنے غیر مسلم بھائیوں کے حقوق کے پاسبان ہیں اور حکومتِ پاکستان ہر طرح سے غیر مسلم برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور ان کی عبادات اور مقدس مقامات کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔

  • ساہیوال،سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلئے جاسوسی کرنے والا گرفتار

    ساہیوال،سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلئے جاسوسی کرنے والا گرفتار

    ساہیوال: کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت روز علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ارمڑ پایانہ، پشاور کا رہائشی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کو ساہیوال سے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ایک پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی تار، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ سامان کو قبضے میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اوکاڑہ کے فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی میں حساس تنصیبات کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی غرض سے موجود تھا۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک ممکنہ تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

    حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے مبینہ نیٹ ورک، سہولت کاروں اور ممکنہ رابطوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔ سی ٹی ڈی نے واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

  • ترک سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  علی طحہ کوچ کی وزیراعظم سے ملاقات

    ترک سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی طحہ کوچ کی وزیراعظم سے ملاقات

    ترک سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی طحہ کوچ نے آج استنبول میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ‘پاکستان-ترکیہ ڈیجیٹل کوریڈور’ کے قیام کے حوالے سے حکومت کے وژن کا ذکر کیا جس کا مقصد علاقائی ڈیجیٹل رابطوں کو مضبوط بنانا، سرحد پار محفوظ ڈیٹا کے تبادلے کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے انضمام کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ترک سیل کو دعوت دی کہ وہ پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لے؛ ان شعبوں میں 5G کا نفاذ، نیٹ ورک کی بہتری (آپٹیمائزیشن)، اسپیکٹرم کا انتظام، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔ انہوں نے کمپنی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی مقامی تیاری، سافٹ ویئر کی تیاری، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں شراکت داری پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے پاکستان کا ٹیکنالوجی ایکو سسٹم مضبوط ہوگا اور ساتھ ہی جدت، روزگار اور پائیدار ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے شفاف اور سرمایہ کاری دوست کاروباری ماحول برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ اس عمل میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا تعاون شامل ہے تاکہ اہم شعبوں، بالخصوص انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا سکے۔

    جناب علی طحہ کوچ نے حکومتِ پاکستان کے مستقبل پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کو سراہا اور ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے میں ترک سیل کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داریاں قائم کی جا سکیں جو پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ اقتصادی اور تکنیکی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں۔

  • لاہور پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی، 3 ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی، 3 ملزمان گرفتار

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک نومولود کو مبینہ طور پر دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس سلسلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کو دفنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ممبئی ، ہائی پروفائل جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب، دو اداکارائیں ہوٹل سےگرفتار

    ممبئی ، ہائی پروفائل جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب، دو اداکارائیں ہوٹل سےگرفتار

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر مبینہ ہائی پروفائل جسم فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    کارروائی کے دوران فلم انڈسٹری سے وابستہ دو خواتین کو ہوٹل کے ایک کمرے سے برآمد کیا گیا، جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فلمی دنیا میں میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتا تھا اور اسی حیثیت سے اپنے روابط کو مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد خصوصی ٹیم نے منصوبہ بندی کے ساتھ ممبئی کے گرگاؤں (گوریگاؤں) علاقے میں واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا، جہاں ایک کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔ ابتدائی طور پر وہ کسی شوٹنگ یا نجی تقریب کے لیے تیار دکھائی دے رہی تھیں، تاہم پولیس کی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر جسم فروشی کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والی خواتین میں سے ایک مراٹھی فلموں کی اداکارہ بتائی جاتی ہے، جبکہ دوسری خاتون بنگالی فلموں میں کام کر چکی ہے اور چند بالی ووڈ فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کر چکی ہے۔ پولیس نے دونوں خواتین کو وہاں سے نکال کر مزید کارروائی کے لیے تحویل میں لیا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فلمی صنعت سے وابستہ ہونے کے باعث متعدد فنکاروں اور ماڈلز سے رابطے میں تھا۔ تفتیشی حکام کا الزام ہے کہ وہ انہی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر خواتین کو گاہکوں تک پہنچانے کا انتظام کرتا تھا اور ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کے موبائل فون، کال ریکارڈ، چیٹ ہسٹری، بینک لین دین اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس مبینہ ریکیٹ میں مزید کون کون افراد شامل تھے اور یہ نیٹ ورک کتنے عرصے سے سرگرم تھا۔پولیس نے بتایا کہ چھاپے سے قبل پورے آپریشن کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ تفتیشی ٹیم اب اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ کارروائیاں صرف ایک ہوٹل تک محدود تھیں یا شہر کے دیگر مقامات پر بھی اسی نوعیت کی سرگرمیاں جاری تھیں۔

    حکام نے کہا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد سامنے آنے کے بعد اضافی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کسی بھی شخص کو اس وقت تک مجرم قرار دینے سے گریز کیا ہے جب تک عدالت میں الزامات ثابت نہ ہو جائیں۔