Baaghi TV

Blog

  • معرکہِ حق کےغازی  نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی اور قوم کے ہیرو کیپٹن علی حسن ، تمغہ جرأت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار کیا ، اس اہم دفاعی کامیابی میں قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا ،10 مئی کو بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابلے میں فتح کی خبر پر سجدہ شکر ادا کیا،

    معرکہ حق کے غازی اور شہدا نے ثابت کیا کہ فتح اسلحے سے نہیں بلکہ اس بے خوف جذبے سے ملتی ہے جو حق کی خاطر ڈٹ جائے.معرکہ حق وہ عظیم داستان ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانیوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی

    دوسری جانب معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستانی نوجوانوں کے ولولہ انگیز پیغامات پرمشتمل ویڈیوجاری کر دی گئی،نوجوانوں نےمعرکہ حق میں شاندار فتح پرمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کاعزم ظاہر کیا،نوجوانوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ؛معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو خطہ میں امن کاضامن اورسیکیورٹی پرووائیڈرکےطور پرایک نئی شناخت دی،عالمی طاقتوں نےدنیا میں امن کیلئےپاکستان کوباعث اعتماد قراردیااوردنیا کےفیصلے پاکستان میں ہورہے ہیں ،بھارت کے فالس فلیگ آپریشن اور معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو دنیا میں ایک نیا مقام دلا دیا ،

    نوجوانوں کا نیا ولولہ اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے، معرکہ حق میں فتح سےثابت ہواپاکستان اپنےدفاع اور خطےکےاستحکام کی ذمہ داری لینےکی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے

  • پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں کارکردگی صفر،کیوں نہ آئی جی پر مقدمہ کریں،عدالت

    پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں کارکردگی صفر،کیوں نہ آئی جی پر مقدمہ کریں،عدالت

    پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کیس کے سماعت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پولیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ریمارکس دیے کہ پولیس کام کیوں نہیں کررہی؟، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں، کارکردگی صفر ہے، کوئی اور راستہ نہیں کہ آئی جی پر ہی مقدمہ کریں۔

    دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ امین اکبر 11 مارچ کو لاپتہ ہوا، تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کو کہا کہ تفتیش مکمل کیوں نہیں ہوئی، آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے؟ اب عدالت سکھائے گی کہ تفتیش کیسے کی جاتی ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ 9 دن میں تفتیشی کو صرف سی ڈی آر ملی، آئی جی پر مقدمہ کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، ایس ایچ او کو بندہ غائب ہونے کا پتہ نہیں، کیسے مان لوں؟، کام کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، عوام پر احسان نہیں۔

  • چین کا ایران جنگ بندی میں توسیع پر ردعمل، سفارتکاری پر زور

    چین کا ایران جنگ بندی میں توسیع پر ردعمل، سفارتکاری پر زور

    چین نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن کو اولین ترجیح سمجھتا ہے۔

    چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال نہایت نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں جنگ اور امن کے درمیان توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنا اس وقت سب سے اہم ہدف ہونا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔

    دوسری جانب تہران نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان یکطرفہ ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی شرائط قابلِ قبول نہیں اور مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

  • گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کا کنسرٹ، شائقین مایوس، ٹکٹ رقوم کی واپسی کا مطالبہ

    گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کا کنسرٹ، شائقین مایوس، ٹکٹ رقوم کی واپسی کا مطالبہ

    نئی دہلی: معروف گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کا حالیہ کنسرٹ اس وقت تنازع کی زد میں آ گیا جب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے مداحوں کو مایوس کر دیا۔

    جیسمین سینڈلاس، جو اپنے مقبول گانوں ’دھورندھر‘ اور ’دھورندھر دا ریوینج‘ کے باعث خاصی شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں اپنے لائیو کنسرٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ان کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹیج پر گانے کے بجائے بیک گراؤنڈ میوزک پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہنگے ٹکٹ خرید کر لائیو پرفارمنس کی توقع کی تھی، لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

    کنسرٹ کے دوران ایک موقع پر جیسمین سینڈلاس کو اسٹیج پر پانی کی بوتل اپنے اوپر انڈیلتے اور پھر ڈانس مووز کرتے بھی دیکھا گیا، جس پر بعض افراد نے ان کے اندازِ پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب پرفارمنس لپ سنک پر مشتمل ہو تو پھر اتنے مہنگے ٹکٹ کیوں فروخت کیے جاتے ہیں۔ کچھ صارفین نے واضح طور پر ٹکٹ کی رقوم واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ “کنسرٹس میں لائیو گانے کے بجائے لپ سنک کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ “دو ہٹ گانوں کے بعد توقعات بڑھ گئیں مگر پرفارمنس مایوس کن رہی۔”

    واضح رہے کہ جیسمین سینڈلاس کو ابتدائی شہرت فلم ’کِک‘ کے مشہور گانے ’مینو یار نہ ملا‘ سے ملی تھی، جس کے بعد ان کا کیریئر تیزی سے آگے بڑھا۔ تاہم حالیہ کنسرٹ کے تنازع نے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • پاکستان  مذاکراتی حل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم

    پاکستان مذاکراتی حل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران تنازع کے مذاکراتی حل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے فریقین اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع امن معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے سیزفائر میں توسیع پر اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری درخواست کو فراخدلی سے قبول کیا، پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ سفارتی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سیزفائر میں توسیع کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران سیزفائر کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

  • پالتو جانور رکھنے والوں کے لیے نئی یورپی یونین سفری پابندیاں

    پالتو جانور رکھنے والوں کے لیے نئی یورپی یونین سفری پابندیاں

    یورپی یونین کی جانب سے پالتو جانوروں کے سفر سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں جن کے بعد برطانیہ سے یورپ جانے والے مسافروں کے لیے اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق آج سے کچھ پرانے پالتو جانوروں کے پاسپورٹ غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔

    اب جو افراد اپنے کتے، بلیاں یا فیرٹس کے ساتھ یورپی یونین کے کسی بھی ملک کا سفر کریں گے، انہیں سفر سے پہلے اینمل ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔یہ سرٹیفکیٹ صرف ایک مستند ویٹرنری ڈاکٹر جاری کرے گا اور یہ سفر سے زیادہ سے زیادہ 10 دن پہلے جاری ہونا ضروری ہوگا۔ ہر نئے سفر کے لیے نیا سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔تاہم یہ سرٹیفکیٹ یورپی یونین کے اندر 6 ماہ تک دوسرے سفر یا برطانیہ واپسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ پر واضح طور پر کہا گیا ہے "اگر آپ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ یا ویلز میں رہتے ہیں تو 22 اپریل سے آپ پالتو جانور کا پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکتے، چاہے وہ یورپی یونین میں جاری کیا گیا ہو۔”مزید کہا گیا ہے کہ "اگر آپ پرانے پالتو پاسپورٹ کا استعمال کریں گے تو آپ کے جانور کو یورپی یونین میں داخلے سے روک دیا جا سکتا ہے۔”یہ قوانین اسسٹنس ڈاگز (معذور افراد کی مدد کرنے والے کتوں) پر بھی لاگو ہوں گے۔

    نئے قواعد کے مطابق ایک نجی گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 5 پالتو جانور لے جانے کی اجازت ہوگی۔اگر کوئی شخص کسی دوسرے کے جانور کو سفر پر لے جا رہا ہو تو اسے تحریری اجازت نامہ فراہم کرنا ہوگا۔یورپی یونین اب صرف ان افراد کو پالتو جانوروں کے پاسپورٹ جاری کرے گی جن کا مستقل رہائش یورپی یونین میں ہو، جبکہ سیاح یا سیکنڈ ہوم رکھنے والے اس سہولت سے محروم ہوں گے۔

    حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یورپی یونین کے پرانے پاسپورٹ اب بھی ان برطانوی شہریوں کے لیے قابل قبول ہوں گے جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ واپس برطانیہ آ رہے ہوں۔

  • آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز پر فائرنگ

    آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز پر فائرنگ

    آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جہاں آج صبح ایک اور تجارتی جہاز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    برطانوی فوج کے ماتحت ادارےیوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق ایک "آؤٹ باؤنڈ کارگو جہاز” نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے مغرب میں تقریباً آٹھ ناٹیکل میل کے فاصلے پر فائرنگ کی گئی۔ادارے کے مطابق فائرنگ کے بعد جہاز سمندر میں رک گیا ہے، تاہم عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں،یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام بحری جہازوں کو مشکوک حرکات کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جہاز پر فائرنگ اس وقت کی جب اس نے ایرانی افواج کی وارننگز کو نظر انداز کیا۔تاہم یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن پہلے ہی یہ مؤقف دے چکا ہے کہ فائرنگ سے قبل جہاز سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،

  • یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی برادری فوری نوٹس لے،مشعال ملک

    یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی برادری فوری نوٹس لے،مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی برادری فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے۔

    اپنے ایک بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پرامن جدوجہد کرنے والوں کو سزائیں دینا سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔مشعال ملک نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں اور کشمیری عوام کی آواز سنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری قیادت کی رہائی خطے میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

    مشعال ملک نے زور دیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانے کے بجائے انہیں ان کا حق خودارادیت دیا جائے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔

  • ریما خان کا بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار ،وجہ بھی بتا دی

    ریما خان کا بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار ،وجہ بھی بتا دی

    لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت کے دوران بولڈ لباس پہننے سے صاف انکار کر دیا تھا، کیونکہ وہ خود کو اس موقع پر پاکستان کی نمائندہ سمجھ رہی تھیں۔

    ریما خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی اصولوں اور شوبز انڈسٹری کے بدلتے رجحانات پر کھل کر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے لباس، اندازِ گفتگو اور مجموعی شخصیت کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت کے موقع پر اُن پر دباؤ تھا کہ وہ جدید اور بولڈ لباس کا انتخاب کریں، تاہم انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ ریما خان کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ خود کو ایک پاکستانی فنکار کے طور پر پیش کر رہی تھیں اور اپنے ملک کی ثقافت اور اقدار کا خیال رکھنا ان کی اولین ترجیح تھی۔

    اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ شوبز سے وابستہ افراد کو اپنے کردار، زبان اور رویے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ عوام خاص طور پر نوجوان نسل انہیں فالو کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار صرف اداکار نہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک مثال بھی ہوتے ہیں۔میڈیا کے موجودہ رجحانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ریما خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ نمایاں کیا جاتا ہے، جبکہ مثبت اور تعمیری پہلو اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں امید، مثبت سوچ اور اخلاقی اقدار کو فروغ دے۔

    اپنی گفتگو کے دوران ریما خان نے روحانیت اور زندگی کے فلسفے پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہر شخص جنت کا خواہاں ہوتا ہے، لیکن بہت کم لوگ اپنی زندگی کو اس مقصد کے مطابق ڈھالتے ہیں۔ ان کے مطابق حقیقی کامیابی اس بات میں ہے کہ انسان دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور اپنے اعمال کے ذریعے مثبت اثر چھوڑے۔اداکارہ نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی اور شکر گزاری ہی کامیاب زندگی کا اصل راز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہر انسان کے پاس دنیا میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے محدود وقت ہوتا ہے، اس لیے اسے ضائع کرنے کے بجائے بہتر استعمال کرنا چاہیے۔

  • کرناٹک،امریکی خاتون کی عزت لوٹ لی گئی،مقدمہ درج

    کرناٹک،امریکی خاتون کی عزت لوٹ لی گئی،مقدمہ درج

    بھارت کی ریاست کرناٹک میں امریکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ہوم اسٹے کے مالک اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خاتون کی شکایت کے مطابق، ملزم وروجیش کمار، جو جھارکھنڈ کا رہائشی ہے اور ہوم اسٹے میں کام کرتا تھا، نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ زیادتی کی۔ یہ واقعہ کوڈاگو ضلع کے کُٹّا گاؤں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق، ہوم اسٹے کے مالک پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر واقعے کو چھپانے کی کوشش کی۔ الزام ہے کہ اس نے تین دن تک وائی فائی سروس بند رکھی، جس کے باعث متاثرہ خاتون کسی سے رابطہ نہ کر سکیں۔بعد ازاں، وائی فائی بحال ہونے پر خاتون نے میسورو جانے کا بہانہ بنا کر وہاں سے روانگی اختیار کی اور امریکی سفارت خانے کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ امریکی حکام نے ای میل کے ذریعے میسورو پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد باضابطہ طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    کوڈاگو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق، کُٹّا پولیس اسٹیشن میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 3 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔