Baaghi TV

فتنہ الہندوستان کی سفاکیت،تربت سے چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع تربت سے 6 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

فتنہ الہندوستان کی سفاکیت اور درندگی کی انتہاء، تربت کے علاقے ناصر آباد میں 6 غیر مقامی مزدوروں کا بہیمانہ قتل کر دیا ،فتنہ الہندوستان کی کالعدم تنظیموں کی سفاکیت اور درندگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ تربت کے علاقے ناصر آباد میں دوسرے صوبوں سے روزی روٹی کمانے کے لیے آئے 6 غیر مقامی مزدوروں کا بے دردی سے قتل دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد سے6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقا می انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو گولیاں ماری گئی تھیں ، تربت سے برآمد ہونے والی لاشیں 6 مزدوروں کی ہیں ، شہید کئے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیر پختونخوا سے ہے

More posts