Baaghi TV

رونے سے ختم ہونے والی خطرناک بیماریاں

رونے سے ختم ہونے والی خطرناک بیماریاں
ہمارےمعاشرے میں رونے والوں کو کمزورسمجھا جاتا ہے خاص طور پرمردوں کو اسی لیے مرد حضرات وہاں بھی نہیں روتے جہاں رو لینا چاہیے ایک تحقیق کے مطابق عورتیں مہینے میں پانچ سے سات مرتبہ جبکہ مرد مہینے میں ایک مرتبہ روتے ہیں حالانکہ رونا کچھ بیماریوں کے حوالے سے نہایت مفید ہے چند بیماریاں ایسی ہیں جو رونے سے ختم ہو جاتی ہیں آپ اگر ان بیماریوں میں سے کسی کا شکار ہیں تو بے فکر ہو کر روئیں یہ آپ کی صحت کے لیے مفید ہے چند بیماریاں۔درج ذیل ہیں
سٹریس اور ڈپریشن: ایک تحقیق کے مطابق رونے سے سٹریس کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان سکون اور ریلیکس محسوس کرتا ہے ماہرین کے مطابق رونے کے تھوًی دیر بعد ذہنی تناو کا۔خاتمہ ہو جاتا ہے جس سے گہری نیند آتی ہے میڈیکل سائنس کء مطابق رونے سے پیراسمیتھیٹیک نروس سسٹم بیدار ہوتا ہے اور یہ سسٹم۔دماغ کو پُرسکون کرنے میں مدد دیتا ہے اسی طرح ہائی بلڈ پریشر جو کہ بہت سی خطرناک بیماریوں لا باعث ہے جس میں ہارٹ اٹیک فالج گردے فیل ہونے جیسی خطرناک بیماریاں شامل ہیں ماہرین کے مطابق رونے سے انسان کا بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے اور دل کی تیز دھڑکنیں بھی نارمل۔ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ رونے کے دوران آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہماری آنکھوں کی صفائی کر دیتے ہیں اس کے علاوہ آنسو جسم سے فاضل مادے بھی خارج کر دیتے ہیں جو سٹریس کے دوران بڑھ جاتے ہیں اور اس سے ہمارے جسم کا کورٹیسل ہارمون لیول نارمل۔ہو جاتا ہے اس ہارمون کی زیادتی ذہنی تناو کا باعث بنتی ہے ہمارے جسم میں موجود میگنیز کی زیادہ تعداد ہمارے مُوڈ کو متاثر کرتی ہے جب ہم روتے ہیں توانسووں کے راستے ہمارے جسم میں موجود میگانیز کی زیادہ تعداد خارج ہو جاتی ہے اور جب یہ خارج ہوتے ہیں تو مُوڈ بہتر ہونے کے ساتھ ہی گہری نیند حاصل ہو جاتی ہے جسمانی درد کی صورت میں رونے سے تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے ماہرین کے مطابق رونے کے دوران آنسووں کے ساتھ جسم سے ایسے کیمیکلز خارج ہو جاتے ہیں جسم کی تکلیف کم کرتے ہیں ساتھ ہی ہمارے غم کے احساس کو بھی کم کر دیتے ہیں

More posts