Baaghi TV

حلیم عادل شیخ کے پروڈکش آرڈر جاری

حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نےاپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کےپروڈکشن آرڈرجاری کردیئے‏۔ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےپروڈکشن آرڈرکل کےاجلاس کیلیےجاری کیے گئے ہیں۔ کسی دباؤ میں نہیں آئین و قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔واضح رہے گزشتہ روز سندھ کی اپوزیشن نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات کر کے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اپوزیشن کے خلاف ہونے والی مبینہ انتقامی کاروائیوں کے خلاف قرارداد بھی جمع کروائی گئی۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے پارلیمانی لیڈرز نے حلیم عادل شیخ کیلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دی، رہنماؤں نے پولیس رویئے کیخلاف قرار داد بھی جمع کرائی۔

More posts