Baaghi TV

انار کا رس پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار

انار کا رس کینسر سے بچا سکتا ہے اور دل کے لئے ایک مفید ٹانک ہے اور بڑھی ہوئی توند کو بھی گھٹا سکتا ہے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انار نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کے پیہٹ کی چربی گھٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے ایڈنبرا یونیورسٹی کے ریسرچرز نے تحقیق کے سلسلے میں لوگوں کو ایک ماہ تک انار کے رس کی ایک بوتل روزانہ پلائی ایک ماہ بعددیکھا کہ ان کے پیٹ میں چربی کے خلیات جمع نہیں ہو رہے ہیں چربی کم ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا بلڈ پریشر بھی کم ہو گیا تھا جس سے ان میں دل کے دورے فالج کے حملے اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے خطرات گھٹ گئے تھے اس تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ انار کے رس میں خون میں موجود فیٹی ایسڈ کی مقدار کم کرنے کی صلاحیت ہے جسے نیفا کہتے ہیں اس سے پہلے بھی جانوروں اور انسانوں پر تجربات کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ نیفا کی بلند ترین سطح سے پیٹ میں چربی بھی جمع ہوتی ہے اور اس سے امراض قلب اور ٹائپ ٹو ذیا بیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے انار کے رس میں اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ضرر رساں آکسیجن کے سالموں کو جنہیں فری ریڈیکلز بھی کہتے ہیں ناکارہ کر دیتے ہیں اگر ان سالموں پر قابو نہ پایا جائے تو وہ خلیات کو تباہ کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے دل کی بیماریاں اور کینسر تک لاحق ہو سکتے ہیں اور جسم پر بڑھاپے کے اثرات وقت سے پہلے ظاہر ہونے لگتے ہیں انار صنفی زندگی کا معیار بھی بہتر بناتا ہے انار جوڑوں کے درد بریسٹ کینسر اور پھیپھڑے کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں کولیسٹرول گھٹاتا ہے دانتوں پر میل جمنے نہیں دیتا دوران حمل انار کے رس کے استعمال سے نوزائیدہ بچے کا دماغ کسی حادثے کی صورت میں محفوظ رہتا ہے

More posts