Baaghi TV

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور پولیس کی کراچی میں مشترکہ کارروائی

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور پولیس کی کراچی میں مشترکہ کارروائی

اے این ایف اور گلشن اقبال پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں اکبر علی ولد محمد اسماعیل اور شیرین وریانی، زوجہ گل محمد شامل ہیں۔

کراچی کے نزد کانفرنس ہوٹل حب ریور روڈ پر ایک مشکوک ہونڈ سٹی کار میں منشیات چھپائی ہوئی تھی.اے این ایف نےکارروائی کے دوران 104 کلو گرام چرس، 30 کلو گرام افیون برآمد کرلی.

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش شروع کردی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

More posts