Baaghi TV

باغبانی دورحاظر کی اولین ضرورت

باغبانی انتہائی مفید مشغلہ ہے جس سے نہ صرف آپ خود بلکہ آپ کی فیملی اور دوست احباب بھی مستفید ہوتے ہیں کوئی بھی پھل یا سبزی جو میلوں دور مسافت طے کر کے پودوں سے ٹوٹنے سے تین چار دن بعد آپکے کچن تک پہنچتی ہے ذائقے میں گھر میں اگائی جانے والی پھل یا سبزی کا مقابلہ نہیں کر سکتی گھر کی تازہ سبزیوں کا ذائقہ اور خوشبو اتنی اچھی ہوتی ہے کہ آپ بازاری سبزیاں کھا ہی نہیں سکیں گے آپ اپنی مرضی کی سبزیاں اگا سکتے ہیں جو بازار میں تازہ حالت مجں دستیاب نہیں ہوتیں اگر پھل کی بات کی جائے تو پھل کو درختوں سے کچا توڑ لیا جاتا ہے اور پھر انہیں مصالحہ لگایا جاتا ہے اور راستے میں مضر صحت حالات سے گزر کر مکمل پک جاتے ان پر کاربائیڈ لگایا جاتاہے اس کیمیکل لگے پھل کو اگر پانی مکں ڈالا جائے تو پانی سے تیزاب کی طرح کے بلبلے نکلنے لگتے ہیں اگر یہی پھل آپ اپنے باغیچے سے لگے توڑیں گے تو اس کو آپ مکمل پکا ہوا اتاریں گے یہ بےحد لذیذ ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھر پور ہوگا اسی طرح سبزیاں جب تو ڑ کر منڈی تک پھر ہم تک پہنچتی ہیں تو تین چار دن پرانی ہو چکی ہوتی ہیں چناچہ اپنا ذائقہ اور افادیت کھودیتی ہیں یہی سبزیاں اگر ہم اپنے گھر میں اگانا شروع کریں تو ہم سبزیوں کی مکمل غذائیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے ان سب مسائل اور نقصانات سے بچنے اور پیسہ اور صحت کو بچانے کے لیے یہی ضروری ہے کہ گھر میں سبزیاں اگائیں کیونکہ گھریلو باغبانی ہی آج کے دور کی اولین ضرورت ہے صحت مند زندگی کا تقاضا بھی
سبزیاں جو با آسانی اگائی جاسکتی ہیں

خشک خوباںی کے حیران کن فوائد


کچن گارڈن میں ٹماٹر مرچ کھیرا بینگن مولی مونگرے بھنڈی کریلہ۔توری پیاز پالک دھنیا لہسن پودینہ۔کےعلاوہ اور بہت سی سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں آج کل بازار مکں ایسے بیج بھی دستیاب ہیں جو جلد اور زیادہ پھل دیتے ہیں اور بیماریوں سے بھی کم متاثر ہوتے ہیں بیج کے علاوہ نرسریوں سے بھی ان کی پنیری لی جا سکتی ہے جو جلد پھل دیتی ہیں پالک دھنیا میتھی گوبھی ٹماٹر ساگ گاجر شلجم مولی جیسی سبزیاں ٣ سے ۵ مرلہ پلاٹ میں آسانی سے کاشت کی جا سکتی ہیں
کیاریوں سے اچھا منافع کمایا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ گھریلو پیمانے پر ضروری نہیں کہ بہت زیادہ جگہ دستیاب ہو یہ کام گملوں پلاسٹک کے ڈبوں کھلے ڈبوں پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی آسانی سے کیا جا سکتا ہے موسم گرما میں ٹینڈے کریلے بھنڈی توری کدو اور پودینہ جبکہ موسم سرما میں گاجر مولی شلجم گوبھی لہسن اور پیاز گھر میں با آسانی کاشت کیے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنی مرضی کی سبزیاں بروکلی آئس برگ اور مشروم بھی کاشت کی جا سکتی ہیں جو بازار سے تازہ حالت میں دستیاب نہیں ہوتی ان کے لیے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال۔کیا جا سکتا ہے گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت سے ہم۔خود کفیل۔ہونے کے ساتھ ساتھ روزمرہ اضافے کا رجحان پکڑتا گھریلو بجٹ سمٹنا شروع ہو جائے گا

More posts