Baaghi TV

بھارت کا ایک اور طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔

طیارے گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حادثے سے قبل ہی پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے بھارتی مگ طیاروں اُن کے اپنے وزراء اڑتے ہوئے کفن قرار دے چکے ہیں ۔

More posts