Baaghi TV

بالی وڈ ولن کو شاہ رخ خان کی پٹائی کرنا مہنگا پڑ گیا

بالی وڈ میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنے کی وجہ سے انہیں مراکش کا ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

باغی ٹی وی : بھارت میں ایک ریئلٹی شو کے دوران گلشن گروور نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ دوسری فلائٹ کے انتظار میں مراکش میں ایئرپورٹ پر رکنا پڑا تو سوچا کہ کیوں نہ انتظار کرنے کے بجائے مراکش کی سیر ہی کرلی جائے۔
https://twitter.com/naushadsrkian07/status/1310883580952809472?s=20
تاہم جب گلشن گروور نے ائیرپورٹ پر ایک امیگریشن خاتون افسر کو ایک دن کے ویزے کے لیے درخواست دےدی لیکن حیران کن طور پر خاتون افسر نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا۔

گلشن گروور نے بتایا کہ جب میں نے خاتون سے ویزا نہ دینے کی وجہ پوچھی تو آفیسر نے کہا کہ تم نے میرے پسندیدہ اداکاری شاہ رخ خان کو مارا تھا اس لیے میں تمہیں پسند نہیں کرتی اور ویزہ نہیں دوں گی۔

اس موقع پر اداکار گلشن گروور نے خاتون کو وضاحت دی کہ وہ تو بس ایک فلم تھی ایک سین تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ورنہ شاہ رخ خان میرے بہترین دوست ہیں اور ہم دونوں کے درمیان حقیقی زندگی میں کبھی جھگڑا نہیں ہوا ہے۔

More posts