Baaghi TV

چہرے کے دانوں سے نجات کے لیے آسان نسخہ

چہرے پر دانوں کے لئے مندرجہ ذیل ٹوٹکہ آزمائیں کھٹی اور تلی ہوئی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ سے پئیں
ثناء کے پتے آٹھ سے دس عدد
عرق گلاب ایک کپ
عرق گلاب کو تہلکا سا گرم کرلیں اب اس میں ثناء کے پتے ڈال دیں پتوں کو اس میں بھگونا ہے جب عرق گلاب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان لین اور اسے کسی سپرے والی بوتل میں بھر کر رکھ لیں دن میں دو سے تین مرتبہ اس کو چہرے پر اسپرے کریں اسپرے کرنے کے بعد جب چہرہ سوکھ جائے تو اس پر کھوپرے کا تیل لگائیں اس کو کچھ عرصے تک باقاعدگی سے آزمائیں دانے نکلنا بند ہو جائیں گے اور چہرہ بھی صاف ہو جائے گا
جلد کو ٹائٹ کرنے کے لئے نسخہ
چاول کا آٹا ایک چمچ
عرق گلاب ایک کپ
سب سے پہلے چاول کا آٹا گھول کر ہیسٹ بنا لیں پھر اس میں عرق گلاب آہستہ آہستہ شامل کریں اور چمچ ہلاتی جائیں لوشن تیار ہو جائے گا پھر دار چینی پاؤڈر ایک چٹکی جائفل ایک چٹکی کالی مرچ دو عدد اور ایلوویرا جیل ایک چمچ ان سب چیزوں کو مکس کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اسے لوشن میں ملا کر روزانہ رات سے پہلے لگائیں

چہرے کی میل صاف کرنے کی تراکیب


چہرے کی چمک کے لئے
ہلدی دوسوپچاس گرام
سن فلاور دوسوپچاس ملی لیٹر
تلسی کے پتے پچیس عدد
نیم کی پتے پچیس عدد
گیندے کی پتیاں پچیس عدد
ان سب چیزوں کو سن فلاور آئل میں ملائیں پھر اسے کسی پیلے رنگ کی بوتل میں ڈال دیں اس کے بعد اسے باقاعدگی سے ایک مہینے تک دھوپ میں رکھیں ایک مہینے بعد ان تمام چیزوں کو نچوڑ کر نکال لیں اور تیل کو چھان لیں اور پھر کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں جب کوئی لوشن یا کریم استعمال کریں تو اس میں ایک قطرہ اس تیل کا ڈال کر مکس کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں اس تیل کا اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو چہرہ دمکنے لگے گااس تیل کو ہر طرھ کی جلد کی حامل خواتین اپنے چہرے پر استعمال کر سکتی ہیں
رنگ صاف کرنے کے لئے
لیموں کے چھلکے اور مالٹے کے چھلکے انڈے کے چھلکے اور کدو کے بیج ان سب کو چھاؤں میں خشک کر کے پیس لیں اور سفوف بنا لیں گلاب کاعرق اور وٹامن ای کے کیپسول اور گلیسرین اور لیموں کا عرق حسب ضرورت لے کر ان سب کو مکس کر لیں پھر اس میں چھلکوں کا سفوف حسب ضرورت ڈال کر پیسٹ بنا لیں اس ماسک کو چہرے پر دس سے پندرہ منٹ لگانے کے بعد ٹھبڈے پانی سے منہ دھولیں ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں

More posts