Baaghi TV

گردن کی سیاہی دور کرنے کی لاجواب ٹپس

گردن کی سیاہی دور کرنے کی لاجواب ٹپس
گردن کو خوبصورت بنانے کے لیے سب سے اہم چیز صفائی ہے منہ ہاتھ دھوتے وقت اپنی گردن بھی اچھی طرح دھولیں جبکہ بعض خواتین صرف گردن کا سامنے والا حصہ دھو لیتی ہیں یہ ہی کافی نہیں گردن کی پشت کا خیال بھی رکھنا چاہیے اس لیے آپ جب بھی کرہم یا لوشن چہرء پر لگائیں تو اسے گردن پر لگانا نہ بھولیں کلینزنگ لوشن سے مساج کو اپنا معمول بنا لیں گردن کا مساج ہمیشہ نیچے سے اوپر کی جانب کریں گردن کی رنگت صاف کرنے کے لیے لیموں کا رس دودھ اور عرق گلاب لے کر ان کو مکس کر کے اس محلول سے روزانہ رات کو گردن کا۔مساج کریں۔چند دنوں میں گردن صاف ہو جائے گی
ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس پانی میں چار کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور آدھا چائے کا چمچ۔ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں یہ پیسٹ گردن پر لگا کر دس منٹ مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی اچھی موئسچرائزنگ کریم میں تین قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں یہ عمل ایک ہفتہ پابندی سے روزانہ کرنے سے گردن کی سیاہی بالکل صاف ہو جائے گی
ایک کھانے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کسی برتن میں ڈال کر اس میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر گردن پر لگا کر چند منٹ تک مالش کریں پھر پندرہ منٹ تک یہ پیسٹ لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے گردن دھو لیں یہ عمل ایک ہفتہ لگاتار کریں اس سے گردن دودھ جیسی سفید ہو جائے گی

More posts