Baaghi TV

گھر میں تیار کی گئی ابٹن سکن کی خشکی سے ہمیشہ کے لیے نجات

گھر میں تیار کی گئی ابٹن سکن کی خشکی سے ہمیشہ کے لیے نجات
سردیوں کے موسم میں اکثر سکن خشک ہو جاتی ہے چہرے کی۔سکن اور ہاتھ پاوں خشک ہونے کے ساتھ اکڑے ہوئے اور بے رونق دکھائی دیتے ہیں چہرے پر خشکی کے سفید دھبے بن جاتے ہیں جو بد نما لگتے ہیں ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل ابٹن بہت مفید ہے یہ سستی بھی ہے اور آسان بھی
اجزاء:
شہد ایک چمچ
ہلدی دو چٹکی
عرق گلاب ایک کھانے کے چمچ
بیسن ایک چمچ
زیتون کا۔تیل ایک چمچ
شہد زیتون کا تیل بیسن ہلدی اور گلاب کا عرق ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں اور پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں مقررہ وقت کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں

More posts