Baaghi TV

قدرتی اجزاء سے چہرہ حسین بنائیں

بیسن پاؤڈر شہد اور تھوڑی سی ہلدی کوفریش دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں 15 سے 20 منٹ چہرے پر لگائیں بعد میں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں بہت اچھا رزلٹ آتا ہے ہفتے میں دو بار استعمال کریں

چہرے کی چمک کے لئے شہد میں لیموں کا رس ملا کر 5 منٹ مساج کرنے ک بعد 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں بعد میں منہ دھو لیں-

شہد میں عرق گلاب ملا کر استعمال کرنے سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے اور شہد میں دودھ ملا کر 10 سے 15 منٹ کلینزگ کرنے سے چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے-

چہرے پرٹماٹر کےگوُدے کا20 منٹ تک مساج کرنے سے بھی چہرے کا رنگ نکھرتا ہے

پسے ہوئے میتھی کے پتوں میں لیموں کا رس مکس کر کے لگانے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں

کھیرے کا رس نکال کے اس میں روئی بھگو کر چہرے پر لگانے سے رنگ صاف ہو جاتا ہے-

ملتانی مٹی انڈا شہد اور عرق گلاب یا پانی کا مکسچر بنا کر چہرے پر 20 منٹ تک لگائیں بعد میں منہ دھو لیں رنگت صاف اور پر کشش ہو جائیگی-

More posts