Baaghi TV

ماہ صیام کے متعلق اہم احکامات جاری

ماہ صیام میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے اقدامات

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے اپنی ٹیم کو ٹاسکس دے دیئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ پر ہر صورت عمل کرانے کا حکم
عادی ناجائز منافع خوروں کو منتطی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ویک اینڈ پر اہم اجلاس ہوا جس میں تمام پرائس مجسٹریٹس کو آج بھی پرائس چیکنگ کرنے کے احکامات اوپن مارکیٹ میں چینی کی 85 روپے کلو فروخت یقینی بنائی جائے۔ دیگر اشیاء کے سرکاری نرخ پر بھی عمل کرایاجائے۔ ہر دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔رمضان بازاروں میں کسی شے کی قلت نہیں ہونی چاہئے۔
تمام متعلقہ ادارے رمضان بازاروں میں اپنے حصے کا کام ذمہ داری سے نبھائیں

More posts