Baaghi TV

ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں احتجاج، امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش

usa

ش کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت اور طلبا تنظیم کی جانب سے ایران پرہونے والے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت اور طلبا تنظیم کے ارکان کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ایران پر ہونے والے اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ریلی کے شرکا نے امریکا، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مقررین نے حکومت سے امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کو اس وقت ایران کے ساتھ اعلانیہ کھڑا ہونا چاہیے اور اُس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے،ریلی کے اختتام پر شرکا نے اسرائیل اور امریکی پرچم زمین پر رکھ کر اُن پر کھڑے ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ پیٹرول چھڑک کر انہیں آگ بھی لگائی،اس موقع پر امریکا کا یار غدا، امریکا مردہ باد، اسلام کا دشمن امریکا کے نعرے لگا رہے تھے۔

ایران کے جوابی حملے : اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے، متعدد شہری زخمی

شرکا کا کہنا ہے کہ بطور مسلمان اور پاکستان کی 25 کروڑ عوام اس وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیل کا جو یار ہے وہ غدار ہےوزیراعظم کو جلد از جلد اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرنی چاہیے اور ایران کا پورا ساتھ دینا چاہیے ورنہ اس کے بعد اپنی باری کا انتظار کیجئے-

دوسری جانب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا "بورڈ آف پیس” اصل میں "Board of War” ہے اسرائیل میں امریکی سفیر اعلانیہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی حمایت کررہا ہے پاکستانی حکمران بھی یہ سبق سب یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہوئے جبکہ حملے ملک کے 24 صوبوں میں کئے گئےخطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے اورسفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

More posts