Baaghi TV

اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں قبلہ اول کا محافظ شدید زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے قاتلانہ حملہ کر کے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو شدید زخمی کردیا۔
اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاﺅن، 23 فلسطینی گرفتار
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قبلہ اول کے محافظ ادریس کو قابض اسرائیلی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے قبلہ اول کے محافظ کواس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ زخمی ہونے والے فلسطینی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

More posts