Baaghi TV

کالی مرچ کے حیران کن طبی فوائد

کالی مرچ کو اردو میں کالی مرچ اور عربی میں فلفل اسود اور فارسی میں فلفل سیاہ کہتے ہیں اسکا رنگ سیاہ اور ذائقہ تیز ہے مزاج گرم خشک ہے اسکےاجزا میں فولاد وٹامن بی اور ای شامل ہیں

کالی مرچ کا استعمال دل کی حرکت تیز کرتا ہے اسکے استعمال سے معدہ کی اصلاح کر کے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے اورجگر کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال بہت مفید ہے

گیسٹرک کے لئے 1 کپ پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر ایک چٹکی کالی مرچ پاوْڈر ڈال کر کھانے کے بعد پینے سے گیسٹرک سے کافی آرام ملتا ہے

کالی مرچ پیٹ سے گیس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید گیس بننے سے روکتی ہے آدھا چمچ کالی مرچ اورایک چمچ شہد کا استعمال بھوک بڑھاتا ہے پیٹ میں کیڑوں کے لئے ایک گلاس لسی میں کالی مرچ ملا کر پینے سے کیڑے مر جاتے ہیں اور تکلیف کم ہو جاتی ہے

فوڈ پوائزننگ کے لئے ایک چٹکی پسی کالی مرچ مکھن میں ملا کر وقفے وقفے سے تھوڑی تھوڑی مقدار میں استعمال الٹی اور فوڈ پوائزننگ میں بہت مفید ہے

قبض سے نجات کے لئے کھانے میں کالی مرچ کا استعمال لازمی بنا لیں روزانہ کالی مرچ کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے

More posts