Baaghi TV

لو بلڈ پریشر کی وجوہات اور علامات

جب انسان کا سسٹولک پریشر نارمل دسے کم ہو جاتا ہے تو بلڈ پریشر گر جاتا ہے اس صورت میں خون دل دماغ اور گردوں کو مناسب مقدار میں سپلائی نہیں ہوتا اسے لو بلڈ پریشر کہتے ہیں لو بلڈ پریشر کی کئی وجوہات ہوتی ہیں شراب نوشی سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے کیانکہ شراب اور الکوحل اعصابی نظام کو غیر معمولی طور پر متاثر کرتی ہیں جس سے خون کا دباؤ انتہائی کم ہو جاتا ہے اینٹی انیگزیٹی ادویات کا استعمال نرو سسٹم کو بری طرح متاثر کرتا ہے اس سے بھی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے بعج گردوں کر مریض پیشاب آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے تو مریض کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ بنتی ہے اس صورت میں نبض کی رفتا سست ہو جاتی ہیں مریض کو سستی اور کمزوری محسوس ہو تی ہے متلی اور قے کی کیفیت ہو تی ہے تھکاوٹ اور گھبراہٹ محسوس ہو تی ہے سر میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے بلڈ پریشر کا عام اور بہترین حل سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے پانی میں نمک ڈال کر پینا بھی مفید ثابت ہو تا ہے وٹامنز اور نمکیات کے ساتھ ساتھ پروٹینز سے بھر پور غذاؤں پر بھی توجہ دیں اگر بلڈ پریشر کی بیماری شدت اختیار کر جائے تو وین کے ذریعے لیکویئڈ دینا موثر ثابت ہو تا ہے سگریٹ نوشی ترک کر دیں کیونکہ تمباکو میں موجود نکوٹین نہ صرف دل اور دوران خون کو متاثر کرتی ہے بلکہ اعصابی نظاک کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے کم بلڈ پریشر کی صورت میں ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چھوٹی مکھی کا شہد ملاکر پلائیں فوراً افاقہ ہو گا ایک کپ گرم پانی می اکی عدد لیموں کا رس دو چائے کے چمچ شہد اور ایک چٹکی پسی لونگ ڈال کر گھونٹ گھونٹ پئیں یہ بھی لو بلڈ پریشر میں افقے کے لئے نہایت مفید ہے

More posts