Baaghi TV

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے دیا،آظلاعات کے مطابق حسب سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنے آپ کو قوم کے اجتماعی نظریے سے الگ ہی رکھا اورپنجاب کے سابق راجہ رنجیب سنگھ کو اپنا ہیروقرار دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تاریخ تو اس کو ہیرو مانے گی جس کی اصلاحات نے عام آدمی کی زندگیوں کو بدلا ہو،

 

 

فواد چوہدری نے رنجیت سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اس کو بہت ہی اوپراٹھا دیا اورساتھ کہا کہ راجہ داہر کا تو کوئ اثر ہی نہیں رہا کبھی مسلمانوں کے سندہ اور ہندوستان پر گہرے اثرات ہیں، اسی طرح پنجاب کا اگر کوئ دور سنہرا دور تھا تو رنجیت سنگھ کا تھا اس لئےوہ پنجاب کا سب سے بڑا ہیرو ہے

More posts