Baaghi TV

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرکے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔اس پہلے ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوچکا ہے، جس وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے.

More posts