Baaghi TV

موٹروے پولیس نے فراڈ کرنے والے گروہ کی دو خواتین گرفتار کر لیں

پٹرولنگ افسران نے کار کو غلط سائیڈ سے اوورٹیکنگ کرنے پر روکا تھا. موٹروے پولیس کے روکنے پر فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون اور ڈرائیور بھاگ گئے. پٹرولنگ افسران نے کار میں موجود دو خواتین کو روک لیا. دوموٹر سائیکل سواروں نے بتایا کہ گرفتار خواتین پتوکی میں فراڈ کرکے فرار ہوئی ہیں.

رانا ٹاؤن لاہور میں پلاٹ نکلنے کا جھانسا دے کر50 ہزار لیکر فرار ہوئے تھیں. ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے فراڈ کرکے لوٹنے کا اعتراف کیا ہے.موٹر وےپولیس نے گر فتارخواتین کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے موٹروے پولیس افسران کو سر اہا ہے۔

تر جمان موٹروے پولیس

More posts