Baaghi TV

نیشنل ہائی وے بلاک

کوئٹہ میں ہونے والے علم ناک سانحہ کے پیش نظر جس میں گیارہ بے گناہ لوگ کو بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے شہید کر دیا گیا تھا

اسی سلسلہ میں مختلف شہروں کی طرح میاں چنوں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری آج شیعہ برادری نے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا اور دھرنا دے دیا ۔
نیشل ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے لاہور اور ملتان کی جانب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
دھرنہ میں MPA رانا بابر حسین صاحب نے بھی شرکت کی اور دھرنہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کوئٹہ جانا چاہئے اور ان خاندانوں کے افراد کے زخموں پر مرہم رکھیں اور ان کو انصاف فراہم کریں
شعیہ برادری کا یہی کہنا ہے کہ جب تک عمران خان صاحب کوئٹہ نہیں جاتے اور ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتے ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے

More posts