Baaghi TV

نزلہ زکام کا انتہائی آسان گھریلو علاج

وٹامن سی دھوپ اور تیز پیاز کی خوشبو نزلہ زکام کے علاج کے لئے بیترین ہے روزانہ ایک پیاز کاٹ کر اردگرد رکھ لیں اور تھوڑی دیر دھوپ میں روزانہ بیٹھیں ایک ہزار ملی گرام وٹامن سی کے روزانہ استعمال سے نزلہ زکام میں افاقہ دیتا ہے پیا ز کاٹ کر پیروں کے تلوؤں پر ملنے سے بھی نزلہ زکام میں افاقہ ہوتا ہے نمک ملے پانی سے غرارے کرنا حلق کی سوزش کے لئے بہتر ہے دودھ میں ہلدی تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے ادرک کا رس شہد میں ملا کر کھانے سے نزلہ زکام مین ارام ملتا ہے سادہ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اور تازہ لیموں کا رس شامل کر کے چسکیاں لے کر پینے سے گلے کی خراش سے بہت آرام ملتا ہے نزلے کے دوران بغیر دودھ کی چائے میں چینی کی جگہ شہد اور لیموں کا رس ملا کر پینا نہایت مفید ہے ایک کپ پانی میں دو سے تین کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور شہد ملا کر پینا بھی انتہائی مفید ہے

More posts