Baaghi TV

اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا میں ڈاکٹر وں کی قصابوں سے لی گئی رشوت سامنے گئی

اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا میں محکمہ لائیو سٹاک کی ذمہ داریاں بھی قصابوں نے سنبھال لیں مبینہ طور پررشوت وصول کرکے ڈاکٹر نے اپنی مہر قصابوں کو دے دی بیمار جانوروں کے گوشت پر قصاب خود مہریں لگانے لگے باغی ٹی وی نے فوٹیج حاصل کر لی ۔

وی او
اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا مقولہ سچ ثابت ہو گیا لائیو سٹاک کے سرکاری مزبحہ خانہ میں محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ غائب قصابوں نے بیمار جانوروں کو ذبح کرکے گوشت پر صحت مند گوشت ہونے کی سرکاری مہریں خود ہی لگانا شروع کر دیں فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ قصاب باری باری اپنے اپنے حصے کےگوشت پر ڈاکٹر کی بجائے خود ہی مہر لگانے میں مصروف ہیں قصاب حضرات گوشت کو گدھا ریڑھی پر رکھ کر بازار لایا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید جراثیم ملا ناقص گوشت کھلایا جاتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

More posts