Baaghi TV

پانچ دن میں بالوں کا گرنا بند

پانچ دن میں بالوں کا گرنا بند
بال گرنا آج کل ایک بہت ہی عام سی بیماری ہو گئی ہے ہر کوئی بال گرنے کا رونا رو رہا ہے لیکن اب فکر کی کوئی بات نہیں نیچے دیا گیا نسخہ استعمال کرنے سے آپ کے بال۔گھنے مضبوط اور چمکدار ہو جائیں۔گے اور پانچ دن کے اندر آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے اور ان شاءاللہ آپ پانچ دن کے اندر ہی واضح فرق محسوس کریں گے
ادرک کا پانی تین کھانے کے چمچ
سرسوں کا تیل چار کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ:
سرسوں کے تیل کو کسی برتن میں پکا کر نیم گرم کر لیں پھر اس نیم۔گرم تیل میں ادرک کا پانی بتائی گئی مقدار کے مطابق ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں۔نرمک۔سے لگائیں اور پھر نرم ہاتھ سے آہستہ آہستہ مالش کریں ایک گھنٹے بعد کسی اچھے صابن سے بال دھو لیں ان پانچ دنوں میں شیمپو بالکل استعمال نہیں کرنا ان شاءاللہ بال گرنا بند ہو جائیں گے یہ عورتوں اور مردوں کے لئے یکساں مفید ہے
اس کے علاوہ گرتے بالوں کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء سے تیل گھر پر تیار کریں
ناریل کا تیل پانچ کھانے کے چمچ
یوکلپٹس کا تیل ایک چائے کا چمچ
لونگ کا تیل ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
تینوں تیلوں کو کسی بوتل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور رات کو بالوں اچھی طرح لگا لیں اور صبح اُٹھ کر شیمپو سے اچھی طرح بال دھو لیں باقاعدہ استعمال سے بال گرنا بند ہو جائیں گے

More posts