Baaghi TV

پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں چھپے صحت کے راز

کئی پھل اور سبزیوں کے چھلکے غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں لہذا انہیں کوڑے کی ٹوکریوں کا ٹھکانہ بنانے کی بجائے کام میں لائیں چھلکے میں پھل کی بجائے تین چار گنا زیادہ غذائی ریشے ہوتے ہیں جو جسم سے زہریلے مادے خارج کرتے ہیں ان میں تکسیدہ مادے موجود ہوتے ہیں جو کہ جسمانی خلیوں کو تندرست توانا بناتے ہیں جبکہ چھلکوں میں شکر چکنائی اور حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس سے جسم ان غذائی مادوں سے محفوظ رہتا ہے جن کی زیادتی ہماری صحت خراب کر سکتی ہے وہ سبزیاں اور پھل جن کے چھلکے بہت کار آمد ہیں
سیب میں موجود پیشتر وٹامن معدنیات اور دیگر غذائی عناصر اس کے چھلکے میں پائے جاتے ہیں اسی لئے سیب ہمیشی چھلکے سمیت کھائیں سیب کے چھلکے میں وٹامن اے اور سی پاٹاشئیم کیلشئیم فاسفورس اور فولاد پائے جاتے ہیں اس میں ایک ریشہ پیکٹن پایا جاتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے

کینو اور مالٹا:
کینو مالٹے لیموں اور فروٹر وغیرہ کے چھلکے پھینک دئے جاتے ہیں جبکہ ان کے چھلکوں کی غذائی افادیت بہت زیادہ ہے ترش پھلوں پھلوں کے چھلکوں میں بھی وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے تازہ کینو اور مالٹے کے چھلکوں میں وٹامن اے بی جست کیچئیم میگنیشیم اور میگنیز بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ان چھلکوں کو سکھا کر سفوف بنالیں یہ سفوف پھر مصالحے میں مال کر کھانے میں استعمال کریں یا سلاد پر چھڑک کر استعمال کریں

پیاز:
پیاز ایک عام استعمال ہونے والی سبزی ہے اس کے چھلکے میں کئی اقسام کے ضد تکسیدی مادے خاص طور پر کوئر ستین نامی کیمیائی مادے کا خزانہ ہے یہ مادہ خون کے دباؤ میں کمی کے ساتھ شریانوں میں چکنائی بھی نہیں جمنے دیتا

کیلا:
کیلے کا چھلکا بھی غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے اس میں وافر مقدار میں پایا جانے والا پوٹاشیم معدن فشار خون کو کم کرتا ہے اور موڈ بہتر بناتا ہے اس میں حل پذیر ریشہ خراب کولیسٹرول سے نجات دلاتا ہے

تربوز:
تربوز کے گودے کے نیچے واقع سفید حصہ بھی غذائیت سے بھر پور ہے طبی ماہرین کے مطابق سفید حصے میں وٹامن بی اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی اس میں سائٹرولین نامی کیمیائی مادہ بھی پایا جاتا ہے یہ ایک تیزاب ہے جو ہمارے بدن میں خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے تربوز کے سفید حصے کو بلینڈر میں سرخ گودے کے ساتھ پیس کر تھوڑی سی چینی ملا لیں تاکہ رس میٹھا ہو جائے

More posts