Baaghi TV

پنجاب: بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف

punjab

پنجاب حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف کرا دیا ہے-

حکام کے مطابق پروگرام کے تحت ویزا فیس، میڈیکل ٹیسٹ اور ہوائی ٹکٹ سمیت دیگر ابتدائی اخراجات کے لیے بغیر سود مالی معاونت فراہم کی جائے گی، اس اسکیم کے تحت 100,000 ایسے اہل امیدواروں کو سہولت دی جائے گی جن کے پاس پہلے سے تصدیق شدہ غیر ملکی ملازمت کی پیشکش موجود ہو پروگرام کا مقصد مالی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے ہنر مند نوجوانوں کو بین الاقوامی روزگار کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔

ترجمان کے مطابق پرواز کارڈ پروگرام نوجوانوں کو مالی تحفظ فراہم کر کے انہیں اعتماد کے ساتھ بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل بنائے گا،اسکیم کے لیے اہل ہونے کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے، اس کی مستقل رہائش پنجاب کی ہونی لازمی ہے اور کسی مجاز بیرونِ ملک آجر کی جانب سے جاری کردہ درست ملازمت کی پیشکش درکار ہو گی درخواستوں کا عمل شفاف اور منظم ہو گا تاکہ اہل امیدوار آسانی سے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پاکستان میں بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو عموماً بھاری ابتدائی اخراجات کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے پرواز کارڈ پروگرام ان مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانا اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرنا ہے۔

حکام کے مطابق پروگرام کی باضابطہ درخواست سے متعلق تفصیلات جلد پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی تاہم ممکنہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج ذیل دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں:

تصدیق شدہ بیرونِ ملک ملازمت کی پیشکش

پنجاب میں رہائش کا ثبوت

شناختی دستاویزات اور عمر کی تصدیق

More posts