Baaghi TV

پنجاب میں پانچ ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ کی زیر صدارت منعقد

اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ سمیت انتظامی سیکرٹریز کی شرکت. پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے مالی سال 21-20 کے پہلے اجلاس میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی. منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں میں سیالکوٹ (فیز 1) واٹر سپلائی سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے8 ارب 75 کروڑ کی منظوری دی گئی۔

ساہیوال میں روڈ ورکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 26 کروڑ 83 لاکھ روپے منظور کئے گئے.خاندانی بہبود کے مراکز میں توسیع کیلئے 4 ارب 87 کروڑ 42 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی-

منصوبہ سیالکوٹ میں سیوریج سسٹم کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگا. صاف پانی سے محروم آبادی کو پانی پہنچایا جا سکے گا. منصوبے سے سیالکوٹ کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے.عمران سکندر بلوچ

More posts