Baaghi TV

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی پنجاب اسمبلی موجودہ اجلاس کے حوالے سے گفتگو

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات کے مطابق اجلاس کے دوران کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا. قانون سازی کے حوالے سے یہ ایک بھرپور اجلاس ہوگا. رواں اجلاس میں راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس، پنجاب کی غیر ضروری کوآپریٹوز سوسائیٹیز بل اور پنجاب کوآپریٹوز کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا.چند دیگر اہم بل بھی اسمبلی سے منظور کرنے کی استدعا کی جائے گی. کچھ عمومی نوعیت کی قراردادیں اور کچھ تحاریک استحقاق بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں. اس اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے بھی رکھا جائے گا :راجہ بشارت

More posts