Baaghi TV

رنگ کو گورا کرنے کے لئے گھریلو اور آسان طریقے

ایک پیالی میں ملتانی مٹی ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچہ شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر لگائیں کچھ دیر لگا رہنے دیں جب تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرہ دھو لیں یہ ماسک ہر طرح کی جلد کے لئے مفید ہے یہ چہرے کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور چہرے پر تناؤ پیدا کرتا ہے دو چمچ دہی میں لیموں کا رس اور دلیہ ملا کر اچھی طرح مکس کر کے ماسک بنا لیں یہ ماسک ا5 سے 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا ہوگا اور داغ دھبے دور ہوں گے

More posts