Baaghi TV

سانگھڑ: گندا پانی پینے سے مرغا مر گیا، بچے کی بلاول پرکمال تنقید ، وائرل ویڈیو بڑی تیزی سے مقبول ہونے لگی

سانگھڑ: گندا پانی پینے سے مرغا مر گیا، بچے کی بلاول پر خوب تنقید، ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گندا پانی پینے سے بچہ کا مرغا مر گیا جس کے بعد اس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ بلاول بھٹو اور نیا پاکستان بنانے والوں پر خوب تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں بچے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مدد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ یہاں سے گندا پانی نکلوائیں، یہ پانی پینے سے مرغا مرگیا، ہم نے پیا تو ہم بھی مرجائیں گے۔

ایک صارف عبیرہ شیخ کی طرف سے اپ لوڈ کی جانے والے انٹرنیٹ پر بچےکی فریاد کی ویڈیو نے سب کا دل پگھلادیا۔

 

https://twitter.com/AbeeraSheikh15/status/1307274200508518401

خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے تاہم اب بھی بعض مقامات پر سیلاب کا پانی موجود ہے۔

More posts