Baaghi TV

شہد اور کھجور میں چھپے صحت کے راز

شہد اور کھجور میں چھپے صحت کے راز
کھجور وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے یہ انتہائی مقوی غذا ہے حکماء اسے کئی اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں یوں تو شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے لیکن ان کے بے شمار فوائد بھی ہیں دمے کے مریضوں کے لیے بہترین غذا کا درجہ رکھتی ہیں ہاضمہ درست رکھتی ہے جسم میں تازہ خون پیدا کرتی ہے شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ کرتے ہیں اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتے ہیں دماغ اعصاب قلب معدے اور جسم کے پٹھوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اس کے معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم رکھتے ہیں کھجور فیٹ سوڈیم اور کولیسٹرون فری ہے یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی ہے اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے
بچوں اور بڑوں کو اکثر دائمی نزلہ اور زکام اور کھانسی کی شکایت رہتی ہےیہ بظاہر ایک چھوٹی سی بیماری نظر آتی ہے لیکن یہ مرض بعد میں۔شدت اختیار کر جاتا ہے اس کے انسان کو سر درد جسم میں کمزوری آنکھوں سے پانی بہنا حلق میں خراش ہلکا ہلکا بخار اور تھکاوٹ بھی شروع ہو جاتی ہے جس سے جسم ہر وقت سست روی کا۔شکار رہتا ہے ایسے میں یہ نسخہ استعمال کریں ملٹھی لونگ دار چینی فلفل دراز اور الائچی تمام چیزیں آدھا آدھا تولہ۔لے کر اس کو باریک پیس پر سفوف بنا لیں اور شہد میں ملا۔کر اس کی معجون بنا لیں اس معجون کو رات سونے سے قبل آدھا چمچ کھانے سے کھانسی نزلہ۔زکام اور بخار میں ان شاءاللہ کمی واقع ہو جائے گی
معدہ جگر مثانہ میں گرمی ورم اور سوزش پیدا ہو جائے اور معدے میں درد ہو تو آپ صبح نہار منہ ایک گلاس میں شہد کے دو چمچ ملا کر پئیں انشاءاللہ افاقہ ہوگا

More posts