Baaghi TV

اسلام آباد:وفاقی وزراء شبلی فراز اور علی زیدی کی نیوز کانفرنس

پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچایا. ہمارا مقصد عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ہے:وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

دنیا میں دائیں بازواور بائیں بازو جبکہ پاکستان میں درست اور غلط کی سیاست ہے. ہم پاکستان کو آگے لے کر جانے کیلئے حکومت میں آئے ہیں. جے آئی ٹی رپورٹ میں ہونیوالے انکشافات چشم کشا ہیں. جے آئی ٹی رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کہ قتل کس کے کہنے پر کیے گئے. جے آئی ٹی رپورٹ میں واضح ہے کہ ملزم 158لوگوں کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے.جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرانے کیلئے عدالت میں طویل جدوجہد کرنی پڑی.
سندھ حکومت کی شائع کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ اصل نہیں:علی زیدی

نیوز کانفرنس میں عزیر بلوچ کے سر کی قیمت کی منسوخی کا سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن دکھایا گیا. سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں قتل کا حکم دینے والوں کا نام نکال دیا گیا.
سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے پر سوموٹو لے:علی زیدی

More posts