Baaghi TV

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر پیپلز پارٹی کےامیدوارحاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ انتظامیہ نے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12کو نتہائی حساس قرار دیا ہے.
ڈپٹی کمشنر بدین کا کہناہے کہ پولنگ کورونا ایس او پیزکے تحت کرائی جارہی ہے، ووٹرز ایس او پی کے تحت ماسک پہن کر آئیں، ووٹرز سماجی فاصلے کے تحت پولنگ اسٹیشنوں میں جائیں گے جب کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر گول دائرے بنائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے لگائے گئے ہیں.

More posts