Baaghi TV

سکن ٹیگز یا مسے ختم کرنے کے چند آسان تراکیب

سکن ٹیگز یا مسےعام طور پر گردن سینے اور آنکھوں کی پلکوں کے نیچے اور بغلوں کے درمیان نمودار ہوتے ہیں اور بےضرر ہوتے ہیں اور کوئی نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ان ٹیگز کی وجہ سے الجھن ہو یا آپ کو یہ لگتا ہو کہ یہ آپ کی خوبصورتی کو کم کر رہے ہیں تو ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے چند آسان گھریلو ٹپس مندرجہ ذیل ہیں
سیب کا سرکہ ایک اکسیر ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس سے سکن ٹیگز کو ختم کرنے کے لیے روئی کو سیب کے سرکے میں بھگو کر ٹیگ کے اوپر لگا دیں اور اوپر ٹیپ لگا دیں اور ساری رات لگا رہنے دیں اور اس عمل کو روزانہ کریں ایک ماہ میں سکن ٹیگ ختم ہو جائیں گے

لہسن جلد کو جوان رکھتا ہے اور سکن ٹیگز کے لیے لہسن پیس کر ٹیگ پر لگا کر ٹیپ لگا دیں روزانہ ٹیگز ختم ہونے تک اس عمل کو جاری رکھیں
کیلے کا چھلکا بھی انتہائی مفید اور کارآمد چیز ہے خاص طور پر اگر جلد پر ٹیگز یا مسے ہیں تو یہ کیلے کے چھلکے کی مدد سے خشک کیے جا سکتے ہیں کیلے کے چھلکے کو سکب ٹیگ پر لگا کر اوپر ٹیپ یا پٹی سے باندھ دیں اور ساری رات لگا رہنے دیں اس عمل کو روزانہ ٹیگ ختم ہونے تک لگائیں
کسی بھی سفید ٹوتھ پیسٹ میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا اور کسٹرآئل شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور روزانہ اُس کو سونے سے پہلے ٹیگ پر لگا دیں اور سو جائیں اس کا روزانہ عمل تین سے چار ہفتے کے اندر سکن ٹیگ کو خشک کر کے اتار دے گا اس کے علاوہ سکن ٹیگز کو احتیاط کے ساتھ کسی دھاگے سے باندھ دیں اور پھر خشک ہونے تک بندھا رہنے دیں پیاز کاٹ کر اُسے نمک لگا کر ساری رات پڑا رہنے دیں اور صُبح کو اُس پیاز کا پانی نکال کر اُسے سکن ٹیگ پر لگائیں یہ عمل دس سے بارہ دن میں مسے ختم کر دیتا ہے
ہر نماز کے لئے وضو کرنے کے بعد مُٹھی میں پانی لے کر سات مرتبہ بسم اللہ پوری پڑھ کر پانی پر دم کر لیں پھر یہ دم کیا ہوا پانی مسوں پر لگائیں تو ان شاءاللہ ایک ہفتے میں مسے ختم ہو جائیں گے

More posts