Baaghi TV

انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔اطلاعات کے مطابق لاہور اورپشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹسزنے تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ وزارت قانون نے پنجاب میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک جج کی تقرری کی سمری بھیجی تھی

محمد وسیم اختر کو اسپیشل کورٹ سینٹرل جج لاہور تھری تعینات کیا جائے گا، وسیم اختر اس سے قبل بینکنگ کورٹ فیصل آباد میں تعینات تھے۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل راولپنڈی میں راجا غضنفرعلی خان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رجب علی کو جج اسپیشل کورٹ سینٹرل پشاور تعینات کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے تینوں ججز کی تعیناتی ڈیپوٹیشن بنیادوں پر موجودہ پے اسکیل پرعمل میں لائی گئی ہے۔

More posts