Baaghi TV

آزاد کشمیربھر میں بارشوں اور برفباری سے دارلحکومت کا زمینی رابطہ بالائی علاقوں سے کٹ گیا۔

مظفرآباد (نمائندہ باغی ٹی وی) دارلحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں مسلسل ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں برساتی نالے بند ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، ندی نالے بھی غیر معمولی پانے سے بھر گئے۔ برف باری کے باعث لیپہ ویلی اور بالائی نیلم کا زمینی راستہ دارلحکومت سے کٹ گیا، لوگ گھروں میں محصور، غذائی اجناس اور ادویات کی قلت سے عوام نئے امتحان سے دوچار۔ اہل علاقہ کا ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ تاحال پورا نہ ہو سکا۔

More posts