Baaghi TV

صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے

چنیوٹ
صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے مرنیوالوں میں تین خواتین بھی شامل جبکہ حادثہ میں زخمی ایک لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان نے میتوں کے حصول کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کردی
آج صبح صادق آباد میں ہونیوالے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ کے علاقہ محلہ فاروق آباد سے ہے حادثہ میں رفیقاً  بی بی فرحانہ بی بی حاجرہ بی بی حسبیہ بی بی اور عبدالاحد دم توڑ گئے جبکہ جواں سالہ رقیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان اکبر ایکسپریس پر سوار گھوٹکی اپنے بزرگ کو حج کی ادائیگی کیلئے جانے پر ملنے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا جبکہ حادثہ میں ہلاکتوں کی اطلاع ملنے پر مرنیوالوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا جبکہ لواحقین نے حکومت سے مرنیوالوں کی میتوں کے حصول میں مدد کی اپیل کی ہے

More posts