Baaghi TV

عارف والا وکلاء کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

عارف والا وکلاء کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو یونی لیور کے ڈسٹری بیوٹر سے پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار
عارفوالہ یونی لیور عارفوالا کا ڈسٹری بیوٹر اظہر قریشی وکلاء کالونی میں اپنے گھر سے کلٹس گاڑی پر اپنے دفتر واقعہ قبولہ روڈ جانے لگا تو گھر سے چند گز کے فاصلے پر دو ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا
عارف والا ڈاکو اظہر قریشی سے کاٹن میں موجود 25 لاکھ روپے کی رقم چھین کر اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے
اظہر قریشی کے مطابق ڈاکو بلیک ون ٹو فائیو نمبر یSLN 1543 پر سوار تھے
عارف والا واقعہ کے اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی فیاض احمد اور ایس ایچ اوجہانزیب وٹو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا

More posts