Baaghi TV

لندن کے اسپتال میں نواز شریف کے دل کا معائنہ

نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیاگیا ہے اور جلد ہی وہ دوبارہ اسپتال جائیں گے،
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے دل کا معائنہ کروایا۔

لندن کے یونیورسٹی اسپتال میں نواز شریف کے دل کا معائنہ
اسپتال میں طبی معائنے کےلیے آمدکے موقع پر نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہےکہ اسپتال میں نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیاگیا ہے اور جلد ہی وہ دوبارہ اسپتال جائیں گے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید طبی معائنہ اور مشاورت بھی شیڈول ہے۔

More posts