Baaghi TV

معذور والدین کی اکلوتی بیٹی گن پوائنٹ پر اغوا کرلی گئی

چنیوٹ
تحریک انصاف کی حکومت میں بھی مظلوموں کو انصاف ملنا محال ہوگیا معذور والدین کی اکلوتی بیٹی گن پوائنٹ پر اغوا کرلی گئی تھانہ سٹی پولیس اغوا کاروں کی مدد اور مظلوم خاندان کی جانی دشمن بن گئی متاثرہ خاندان دو ماہ سے دربدر
چنیوٹ کے نواحی علاقہ نیو بابو راو میں مسلح ملزمان نے معذور والدین کے گھر میں گھس کر ان کی اکلوتی بیٹی اور زندگی کا واحد سہارا آسیہ بی بی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے مبینہ اغوا کرلیا اغوا ہونے والی آسیہ بی بی کا والد نابینا جبکہ والدہ ٹانگوں سے معذور چل نہیں سکتی واقعہ کو دو ماہ ہوچکے مگر چنیوٹ تھانہ سٹی پولیس بااثر اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کررہی متاثرہ معذور والدین کے مطابق بااثر ملزمان کا تعلق شاہ جیونہ سے ہے اور اغوا کار ملزمان تھانہ سٹی پولیس چوکی دل خوشاب پولیس سے ساز باز ہیں اور چوکی دل خوشاب پولیس کا انچارج ملزمان کے ساتھ صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے اور انکار کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ اگر ان کی بچی کو بازیاب نہ کروایا گیا تو وہ چنیوٹ پولیس کے ظلم سے تنگ آکر خود سوزی کرلیں گے اور اس کی ذمہ دار چنیوٹ پولیس ہوگی متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم پاکستان چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

More posts