Baaghi TV

24 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر لیا

سرکل صادق آباد تھانہ سٹی کی حدود میں چوبیس گھنٹے قبل ایک غفور آباد کے رہائشی رحمت اللہ نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ دی کہ اسداللہ عرف بابو نامی نوجوان نے اس کے کمسن سات سالہ بیٹے غلام مصطفی کے ساتھ فعل وضع فطری (بد فعلی) کا ارتکاب کیا ہے
ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد ظہور الدین ڈیوڈ نے فوری طور پر نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ خود موقع ملاحظہ کیا بچے کا میڈیکل کروایا اور ملزم کی کھوج شروع کر دی اور پھر صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا گیا ہے
اور اب مقدمہ کی میرٹ پر یکسوئی یقینی بنانے میں مصروف ہیں
ترجمان پولیس رحیم یار خان

More posts