Baaghi TV

ھیڈسلیمانکی غیر قانونی منی پٹرول پمپ کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اعلی احکام نوٹس لیں اوکاڑہ کے پاک بھارت سرحدی علاقے ھیڈ میں سول ڈیفنس اوکاڑہ کی آشیر باد پر شوکت جھکڑ نامی شخص نے غیر قانونی منی پٹرول پمپ لگا رکھا ہے اوپن ٹینکر جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں منی پمپ انتہائی حساس جگہ پر واقع جسکے چند گز کے فاصلے پر رینجرز پبلک سکول اور اس کا مین گیٹ ہے اہل علاقہ کی متعدد شکایات کے باوجود اسے ہٹایا نہیں گیا ۔

شاید کسے بڑے سانحہ کا انتظار کیا جارہا ہے سابقہ ادوار میں کمپلینٹ کرنے پر فرضی کاروائی سے پہلے منی پٹرول پمپ کے مالک کو اطلاع کر دی جاتی تھی تاکہ وہ اپنا بندوبست کر لے شوکت جھکڑ اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے اپنا گورکھ دھندہ بڑے دھڑلے سے چلارہا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے پیچھے ذاتی مفادات بھی واضح اشارہ کر رہے ہیں ۔

اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ چھاپہ مارکر غیر قانونی منی پٹرول پمپ کا سامان تحویل میں لےکر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے سر پر منڈلانے والے خطرے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔

اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

More posts