(نمائندہ باغی ٹی وی نعمان بھٹہ) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے قریب ایک جوہڑ میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب گئیں،ریسکیو آپریشن کے بعد 2 بچیوں کی لاشیں اور ایک بچی کو زندہ حالت میں جوہڑ سے نکال کیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے قریب جوہڑ میں نہاتے ہوئے 3 بچیاں ڈوب گئیں.ریسکیو کیمطابق ڈوبنے والی ایک بچی کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا جبکہ دیگر 2 بچیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا،ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد لاپتہ ہونے والی دیگر 2 بچیوں کی لاشیں بھی جوہڑ سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں.ریسکیو کیمطابق بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں جو آپس میں رشتہ دار ہیں.
