Baaghi TV

سید جبران صبا قمر کے ساتھ فلمی کیرئیر کا آغاز کریں گے

ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار سید جبران جلد ہی سینما اسکرین پر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں

ایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے سید جبران نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی صبا قمر کے ساتھ آنے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

فلم کے حوالے سے سید جبران نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور صبا قمر فلم کے تین مرکزی کرداروں میں سے دو ہیں جب کہ تیسرے مرکزی کردار کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے

سید جبران کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی پہلی فلم کی کہانی انتہائی شاندار ہے اور ان کے مداح انہیں فلم میں کام کرتا دیکھ کر خوش ہوں گے

ان کے مطابق تاحال فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا تاہم سہیل احمد اور نیر اعجاز جیسے اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے

سید جبران کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ثاقب خان نےدی ہیں اور فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بہت اعلی ہے اور فلم کو اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فلم میں خوب تفریح اور انٹرٹینمینٹ موجود ہے

More posts