Baaghi TV

گھر میں ہینڈ سینیٹائزر بنانے کا سستا اور آسان طریقہ

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا کردہ صورتحال کی وجہ سے میڈیکل سٹورز اور مارکیٹس میں ہینڈ سینیٹائزر مہنگے داموں فروخت ہومے کی وجہ سے عام انسان کی پہنچ سے دور ہیں ان حالات کے پیش نظر میڈیکل سے منسلک لوگ گھر بنانے کے مخلتلف آسان اور سستے طریقے بتا رہے ہیں جن میں ڈاکٹر نسیم جاوید کا تحریر کردہ ایک نسخہ درج ذیل ہے
اجزاء:

اسپرٹ پچاس ملی لیٹر

ایلو ویرا جیل 10 ملی لیٹر یا دو چمچ یا ایک ملی لیٹر دیٹول سلیوشن

عرق گلاب یا صندل خوشبو کے لئے حسب ضرورت

ترکیب:
50ملی لیٹر اسپرٹ(یہ آپ کو میڈیکل اسٹور سے مل جائے گی۔مجبوری میں ہارڈوئیر شاپ سے بھی لے سکتے ہیں لیکن اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی) 10ملی لیٹر (یا دوچمچے) ایلوویرا جیل(کوار گندل کا گُودا)اس اسپرٹ میں مکس کرلیں اور تھوڑا پانی ملا لیں خوشبو کے لئے گلاب/صندل یا کوئی بھی ایسنس ملا سکتے ہیں ایلوویرا نہ ملے تو ایک ملی لیٹر ڈیٹول سلوشن ڈال کر مکس کرلیں
آپکا سینیٹائزر تیار ہے

More posts