Baaghi TV

پاک بحریہ کے سربراہ کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

باغی ٹی وی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمود عباسی نے اپنے الوداعی دورے پر آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے

آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق ،اس ملاقات میں آرمی چیف نے طویل عرصے تک قوم کے لیے خدمات انجام دینے پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل آرمی چیف اور امیر البحر نے گارڈ آف آنر کا معینہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی .

More posts