Baaghi TV

تھائی لینڈ میں مسافر بس ٹرین سے ٹکرا گئی

تھائی لینڈ میں مسافر بس ایک ٹرین سے ٹکرا گئی

باغی ٹی وی : تھائی لینڈ میں مسافر بس ایک ٹرین سے ٹکرا گئی،پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 17مسافر ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے۔بس میں سوار افراد تھائی لینڈ کے چاچوئنگ ساؤ صوبے میں واقع بدھ مندر جا رہے تھے کہ بس کی ٹرین سے ٹکر ہو گئی اور بس الٹ گئی۔

صوبائی گورنر نے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت اور 29 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More posts