اسلام آباد:بھارتی سازشیں ناکام ہوگئیں:جلد کامیابی حاصل کرلیں گے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان کے ستائیس نکات میں سے اکیس پر عمل کرنا بڑی کامیابی ہے۔
https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1319647317213970432
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا، پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان میں ستائیس میں سے اکیس نکات پرعمل کیا جبکہ بقیہ چھ نکات پر پاکستان کی جزوی کوششوں کو بھی تسلیم کیا گیا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک سال میں اکیس نکات پرعملدر آمد بڑی کامیابی ہے، جس کے باعث پاکستان کے فیٹف بلیک لسٹ میں جانےکے تمام خدشات ختم ہوگئے، فیٹف اجلاس میں بقیہ نکات پر پاکستان کو آسانیاں دینےکی بات کی گئی،اب فیٹف جائزہ اجلاس آئندہ سال کے وسط میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آج فیٹف میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، جہں تمام سازشوں کے باوجود بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہ دھکیل سکا۔
https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1319647319143387136
فیٹف کے ستائیس میں سے اکیس ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کی وجہ سے پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ ٹلا، فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان میں پیشرفت پر تعریف کرتے ہوئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا،اس کے علاوہ فیٹف نے پاکستان کو آئندہ سال فروری تک بقیہ نکات پرعملدرآمد کی ہدایت کی۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کےلیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ رپورٹ میں 21 ایکشن پوائنٹس پرعمل تسلیم کیا، بوکھلائے بھارتی صحافیوں نے فیٹف کے صدر سے پاکستان کےحوالے سے سوالات کی بوچھاڑ بھی کی مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی ۔
واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔
